خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور دیگر سرکاری ملازمین ہزاروں کے تعداد میں خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے سامنے اج صبح سے سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین خیبرپختونخوا کے صوبائی حکومت سے وفاقی حکومت کے طرز پر تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس احتجاجی دھرنے کی کال ال گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل۔ ال گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ آلائنس اگیگا۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا اور پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ نے دی ھے ۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے تاریخ میں ملازمین کا احتجاج صوبائی حکومت کےلئے بہت بڑا چیلنج اور صوبائی حکومت کے پالیسیوں پر عدم اعتماد کا مظہر نظر آرہا ھے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے خیبرپختونخوا کے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ احتجاجی ملازمین کے تمام جائز مطالبات فی الفور حل کریں ورنہ حالات کی خرابی کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی






