وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی گئی۔ 
ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک کار سے مختلف شہروں میں تعمیر وترقی کے پراجیکٹ کی تکمیل،ورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 15شہروں کی تعمیر وترقی ہوگی۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پراجیکٹ ڈریم ٹو کے تحت 4 شہروں میں کی تعمیر و ترقی ہوگی۔اے ڈی پی کے تحت 11ـ شہروں میں ترجیحی طور پرترقیاتی پروگرام مکمل ہوں گے
ورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 16 شہروں میں ترقیاتی پروگرام پائے تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔پنجاب کے 144 شہر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔پنجاب کے 144 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو مکمل اشتراک کار کے ساتھ پراجیکٹ کے تکمیل کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبہ بھر میں شاپس کے لئے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کے لئے بائی لاز لانے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعلٰی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے بعد ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے بریفنگ دی۔





