بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

میٹروپولیٹن کمشنر کراچی، ایم ڈی کراچی واٹر سیوریج کارپوریشن اور ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔میئر کراچی نے علمائے کرام کو مکمل تعاون اور بھرپور سہولیات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا:“محرم الحرام کا تقدس ہم سب کے لیے مقدم ہے، بلدیاتی ادارے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے!”میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔

🔹 جلوسوں کے راستوں پر صفائی، روشنی، نکاسی آب اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت
🔹 شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں
🔹 محکمہ انسداد تجاوزات کو الرٹ رہنے کی ہدایت






