خیبرپختونخوا میں پنشن اصلاحات کے نام پر بیوہ، بے سہارہ اور غریب عورتوں سے منہ کا نوالہ چھینا جا رہا ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیداران کا شدید ردعمل

پشاور(بلدیات ٹائمز) پنشن اصلاحات کے نام پر بیوہ، بے سہارہ اور غریب عورتوں سے منہ کا نوالہ چھیننا کہاں کا انصاف ھے۔ بیوہ کی دس سال بعد پنشن بند کرنا اور اسکے بے سہارہ بچوں کے منہ سے دو وقت کی روزی چھیننا قطعاً قرین انصاف نہ ھے۔تفصیلات کے مطابق حکومت وقت نے پنشن اصلاحات کے نام پر بیوہ پنشنرز کی دس سال بعد پنشن بند کرنا اور غریب اور بے سہارہ بچوں کی منہ سے پنشن بند کر کے منہ کا نوالہ چھیننا اور غریب بیوہ بچیوں کو پنشن جیسے بنیادی آئینی حق سے محروم کرنا بنیادی انسانی اور بنیادی آئینی حقوق کی کی صریحاً خلافِ ورزی اور بیوہ اور پنشنرز کے بے سہارہ بچوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ھے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران چئیرمین عبد الرحمن عاصی، صدر شوکت علی انجم ، جنرل سیکریٹری اسد محمود اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ھے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور خیبرپختونخوا حکومت سے ایسی کسی بھی پنشن اصلاحات کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ھے جس سے پیوہ فیملی پنشنرز اور غریب و بے سہارہ بچیوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ھوتے ھوں اور غریب و بے سہارہ فیملی پنشنرز کے منہ کا نوالہ چھینا نا رہا ھو۔

جواب دیں

Back to top button