"خواتین کو بااختیار بنانے اور سیاحت کے فروغ” کے مقصد کے تحت، چترال اپر میں بونی انوائرنمنٹل اکیڈمی کے تعاون سے خواتین سائیکلنگ مہم کا انعقاد کیا گیا۔یہ منفرد مہم شندور جھیل (چترال، خیبرپختونخوا) سے باہا جھیل (پھنڈر، گلگت بلتستان) تک جاری رہی، جس کا مقصد نہ صرف خواتین کو کھیلوں کے ذریعے خوداعتمادی اور قیادت کے مواقع فراہم کرنا تھا بلکہ علاقے کی خوبصورتی اور سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنا بھی تھا۔

اس مہم میں چترال کی پانچ اُبھرتی ہوئی خواتین سائیکلسٹس نے شرکت کی اور خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک مثبت پیغام دیا کہ خواتین ہر میدان میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔






