ایبٹ اباد نوانشہر سے تعلق رکھنے والے کے پی کے، کے منجھے ہوئے کہنہ مشق گریڈ20 سینئر
آفیسر ثاقب رضا اسلم کو سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا ہے موصوف اس قبل ڈپٹی کمشنر پشاور سوات سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر و مختلف ڈویژن کے کمشنر، ڈپٹی سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری، مختلف محکموں کے ڈی جیز کے علاوہ اوقات و مذہبی امور، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، انڈسٹری، فوڈ کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں اور انتہائی پروفیشنل، تجربے کار، ذہین آفیسر میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، چیئرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے سردار ثاقب رضا اسلم کو سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ھوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔






