مون سون انتظامات کا جائزہ، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس

متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریسکیو 1122، پبلک ہیلتھ، واپڈا، بلدیہ عظمیٰ، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقوں سے بروقت نکاسی آب، ہنگامی بنیادوں پر مشینری کی دستیابی، میڈیکل ٹیمز کی تیاری، کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ تمام محکموں کو الرٹ رہنے اور باہمی رابطے کو مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button