خیبرپختونخوا کی پہلی رینیو ایبل انرجی کاربن ایسٹ انونٹری کے اجراء پر تقریب،علی امین گنڈاپور کا خطاب

وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا صوبے کی پہلی رینیو ایبل انرجی کاربن ایسٹ انونٹری کے اجراء کی تقریب سے خطاب،انہوں نے کہا کہ

کاربن ایسٹ انونٹری کا اجراء ایک تاریخی لمحہ ہے، یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا صوبہ عالمی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہونے کے لیے تیار ہے، یہ اقدام پائیدارمعاشی ترقی کے لیے مارکیٹ بیسڈ طریقہ کار کو اپنانے کے حکومتی عزم کا بھی عکاس ہے۔ پیڈو اور سیڈ پروگرام کے درمیان اشتراک کار قابل ستائش ہے۔ سب کی مشترکہ کاوشوں سے ہی صوبے کی پہلی کاربن ایسٹ انونٹری تیار ہوئی، یہ جدید ٹول پیڈو کے رینیو ایبل انرجی منصوبوں کا نقشہ پیش کرتا ہے۔یہ انوینٹری کاربن اخراج کی بیس لائن قائم کرتی ہے، جس سے پیڈو بچائے گئے اخراجات کو مقدار میں تبدیل کر سکتا ہے، یہ اقدام صوبے کے لیے بین الاقوامی رینیوایبل انرجی مارکیٹ تک رسائی کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ اقدام صوبے میں کلائمیٹ فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے بھی بنیادیں فراہم کرے گا، صوبے میں گرین انرجی کے حل کو فروغ دینے کےلئے کلائمیٹ فنانسنگ کے مواقع سے بھر پور استفادہ کریں گے۔ ہم اس عمل کو اپنی ترقیاتی حکمت عملی کا مستقل حصہ بنائیں گے۔یہ صوبہ قابل تجدید توانائی میں خصوصی استعداد رکھتا ہے، پیڈو کے تحت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، کئی ایک پائپ لائن میں ہیں، پیڈو اور پیٹ کے مابین معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، معاہدے کے تحت قابل تجدید توانائی کے استعداد کو صوبے کی معاشی استحکام کے لئے موثر طریقے سے استعمال میں لایا جائے گا۔صوبے کی معاشی خود انحصاری اور ماحولیاتی استحکام ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہیں، اس مقصد کے لیے استعداد کے حامل تمام شعبوں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button