پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے بچے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے فاکوں سے دوچار۔جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے کمزور مالی حالت والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کے بچے بھوک و افلاس کے شکار ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے اپنے مشترکہ بیان میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کرک، ڈیرہ اسماعیل خان ، تنگی، اوگی، بٹگرام ، چترال اور دیگر کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کی گذشتہ کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ھوئے حکومت خیبرپختونخوا ، وزیر اعلیٰ ،وزیر بلدیات ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے فوری فنڈز کا بندو بست کر کے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
1 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago






