کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ٹینریز کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں ایم این اے شیخ سعد وسیم، ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری اور ٹینریز مالکان نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ٹینریز سے وسیع روزگار مل رہا ہے۔ ڈسچارج واٹر کا ٹریٹمنٹ بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینریز انفرادی اور کلسٹر سطح پر کروم ڈسچارج واٹر ٹریٹمنٹ لگا سکتے ہیں۔ ٹینریز مینجمنٹ کروم ڈسچارج ٹریٹمنٹ کیلئے ورکنگ کو عملی جامہ پہنائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات و ہدایات واضح ہیں۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں۔ کروم ڈسچارج واٹر انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہے۔ صرف کروم فری پانی ہی جنرل چینل میں ڈالا جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹینریز مالکان یقینی بنائیں کہ زہریلا پانی کسی ٹینری سے باہر نہ آئے۔ اجلاس میں ڈی سی قصور ارشد بھٹی،لاءآفیسر عمر حیات، ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز، ٹینریز مینجمنٹ، لاءآفیسر ٹینریز ایسوسی ایشن سمیت ماحولیات کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button