*محرم پیشگی انتظامات/ جائزہ۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود اور آر۔پی۔او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کا ضلع قصور کا دورہ*

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے آر۔پی۔او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کے ہمراہ محرم پیشگی انتظامات جائزہ کے حوالے سے ضلع قصور کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت قصور انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور اور آر۔پی۔او نے محرم روٹس پر سکیورٹی اور میونسپل انتظامات پلاننگ کا جائزہ لیا۔ ڈی سی قصور عمران علی اور ڈی پی او قصور عیسی سکھیرا نے محرم انتظامات پر تفصیلا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع قصور میں محرم جلوسوں کی تعداد 109 جبکہ مجالس کی تعداد 506 ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محرم روٹس پر پیچ ورک، لائٹنگ اور نکاسیئ آب پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے محرم روٹس پر ہینگنگ وائرز کی کلیرنس کیلئے قصور لیسکو افسران کو دو دن کی ڈیڈلائن دے دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ

اے سیز محرم روٹس کلیرنس سرٹیفکیٹس متعلقہ افسران سے لیں گے، میونسپل انتظامات کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، ڈی سی اور ڈی پی او تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل طور پر خود رابطہ میں رہیں۔ کمشنر لاہور نے تمام تحصیلوں کے اے سیز کے محرم پلانز کا فردا فردا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ تمام کیٹیگریز کی مجالس و جلوس روٹس کو ری وزٹ کرکے حتمی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔بعد ازاں کمشنر لاہور نے مرکزی امام بارگاہ مسجد شاہ نجف اور مرکزی مدرسہ جامعہ عربیہ ضلع قصور کا دورہ کیا اور امام بارگاہ اور مسجد کے علما اکرام اور آئمہ عظام سے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور ڈویژن اور آر۔پی۔او شیخوپورہ کی زیر صدارت ضلعی قصور امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علماء و آئمہ عظام کا بین المسالک ہم آہنگی کے تسلسل کا اعادہ کیا اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا ہے کہ یک جہتی برداشت، رواداری اور محبت کے بل بوتے پر امن و ہم آہنگی کو قائم رکھیں گے، حکومتی ہدایات اور ایس او پی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔

جواب دیں

Back to top button