محکمہ بلدیات پنجاب نے 21 چیف افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق
میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے چیف آفیسر محمد زبیر وٹو اور میونسپل آفیسر ریگولیشنز امجد علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر رانا محبوب عالم کو چیف آفیسر ایم سی میانوالی اور محمد شفیق کو ایم او آر ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔نعیم حسن صدیقی ایم او آر ڈی جی خان کو چیف آفیسر لیہ،تنویر اقبال خان زیڈ او آر داتا گنج بخش زون لاہور کو چیف آفیسر ایم سی علی پور،تقرری کے منتظر ولید عثمان کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایم آر ضلع کونسل جھنگ،طاہر رفیق انجم کو چیف آفیسر شاہ کوٹ سے صفدر آباد،تقرری کی منتظر صوفیہ عاشق کو چیف آفیسر شاہ کوٹ،اشفاق احمد کو چیف آفیسر گوجرہ سے کھڑیانوالی، تقرری کے منتظر سید یاسر علی کو چیف آفیسر گوجرہ،خاور جاوید کو چیف آفیسر کھاریاں سے جلال پور جٹاں، مزار مظفر بیگ کو جلال پور جٹاں سے ایم سی کھاریاں چیف آفیسر لگا دیا گیا ہے۔تہمینہ لطیف کونسل آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور کو ایم او آر قصور،تقرری کی منتظر شازیہ اکبر کو کونسل آفیسر ایم سی ایل،تقرری کے منتظر طاہر علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیٹا کولیکشن لوکل گورنمنٹ بورڈ، نورالنسا زیڈ او آر واہگہ زون کو او ایس ڈی،انتصار احمد ایم او آر نوشہرہ ورکاں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات لوکل گورنمنٹ بورڈ، ندیم باری چیف آفیسر راجن پور کو ایم او آر کوٹ سمبا اورتقرری کے منتظر محمد پرویز بٹ کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خان گڑھ تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔