گلگت (9 نومبر 2024) – گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے تعلق رکھنے والےبیورو کریٹ میجر (ر) رضوان اللہ بیگ، جو ڈی ایم جی 21 ویں کامن کے افسر تھے، آج حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی خبر پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
میجر (ر) رضوان اللہ بیگ، ہمایوں بیگ کے بیٹے اور شاہد اللہ بیگ کے بھائی تھے۔ وہ صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات سبطین احمد، وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکریٹری عثمان احمد اور سیشن جج منہاج کے ماموں تھے۔مرحوم کی زندگی میں ان کا کردار نہ صرف ایک محنتی افسر کے طور پر ممتاز تھا بلکہ وہ اپنے خاندان اور کمیونٹی کے لیے بھی ایک قابل احترام شخصیت تھے۔مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقے گلگت ہنزہ میں کی جائے گی۔