گوجرانوالہ ڈویژن میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے،وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق

صوبائی وزیر بلدیات میاں زیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں گوجرانوالہ ڈویژن کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے حکومت پنجاب اس حوالے سے سنجیدگی سے عمل پیرا ہے اور اسے ہر صورت کامیاب بنانا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 15سے 20 نومبر کے درمیان پورے پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کوآوٹ سورس کرکے فنکشنل/آپریشنل کرنے جا رہی ہیں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کو متحرک کریں تاکہ حکومت پنجاب کے اس منصوبہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے یہ ہدایات انہوں نے کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک اجلاس سے منسلک تھے

جبکہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد انکے ہمراہ تھے اس کے علاؤہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق ،اسسٹنٹ کمشنرز ،چئیر مین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسمعیل ،سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ ،سی او کارپوریشن حیدر علی چٹھہ ،سی او ضلع کونسل خرم محمود ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر زیشان،ایم دی واسا فیصل شوکت سمیت اجلاس میں شریک تھے۔ڈوٹرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کمپنیوں کو آوٹ سورس کرنے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن پنجاب کو صاف ستھرا بنانا ہے اور اس سلسلہ میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کی استعداد کار/حدود کو بڑھا کر گوجرانوالہ ڈویژن کی تمام تحصیلوں اور چار اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس قبل جی ڈبلیو ایم سی صرف گوجرانوالہ شہر کی 64 یونین کونسلوں میں صفائی امور سرانجام دے رہی ہے۔ اب گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں میں ان کے شہری علاقوں میں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کام کرے گی اور اس کے علاوہ گجرات ، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کام کرے گی،صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کی تمام 12 تحصیلوں میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، تمام فیلڈ افسران، مانیٹرنگ اور صفائی عملہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں تاکہ گوجرانوالہ شہر اور نئے سونپے گئے ڈویژن کے ان اضلاع میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر شعبوں کے افسران سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مزید احسن طریقے سے ادا کریں۔ کمپنی کو فنڈز کے حوالے سے جو مسائل درپیش ہیں انہیں حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے، فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جلد فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی صفائی خدمات کی فراہمی میں مزید ورکنگ کرکے بہتری لائی جائے گی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کو جو مینڈیٹ دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ گوجرانوالہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے اس پراجیکٹ کو پرارٹی پر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوجرانوالہ میں ماڈل پراجیکٹ کے طور پر لانچ کیا جائے گا , صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے کام کر سراہتے ہوئے اسے ڈوثرن کے دیگر اضلاع کے لئے قابل تقلید قرار دیا

جواب دیں

Back to top button