خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سولرائزیشن کے فلیگ شپ منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے. صوبے کی سرکاری عمارتوں اور مستحق گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کےلئے تقریباً 55 ارب روپے مالیت کے 2 الگ الگ منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے. وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دستخط کرنے کی تقریب بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بینک آف خیبر اور پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے درمیان ہوئے. صوبے کی سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کے تحت تمام عمارتوں بشمول اسپتالوں، یونیورسٹیوں، کالجوں، تھانوں، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز اور دفاتر کو سولرائز کیا جائے گا۔ سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے مجموعی منصوبے کا تخمینہ لاگت 20 ارب روپے ہے۔ ابتدائی طور پر 13 ہزار سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی سولرائزیشن کا تخمینہ لاگت 15 ارب روپے ہے۔ مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت کل 1 لاکھ 30 ہزار گھروں کو سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے۔ مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کا تخمینہ لاگت تقریباً 35 ارب روپے ہے۔ 1 لاکھ بندوبستی اضلاع جبکہ 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ 65 ہزار گھرانوں کو بالکل مفت جبکہ دیگر 65 ہزار گھرانوں کو 50 فیصد رعایت پر سولر سسٹم دیا جائے گا ۔ وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہریوں پر بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کا بوجھ کم کرنے کےلئے سولر سسٹم فراہم کر رہے ہیں، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات فراہم کرنے کےلئے پر عزم ہیں، سولر سسٹم فراہمی میں ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے۔ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے بجلی کے بلوں کی مد میں خاطر خواہ بچت ہوگی، رواں سال کے بجٹ کو گرین بجٹ کا نام دیا ہے، زیادہ سے زیادہ سولرائزیشن کریں گے۔ ماحول دوست توانائی کے فروغ پر کام کر رہے ہیں۔ یہ اسکیم نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کے لئے اہمیت کی حامل ہے اس پر عمل درآمد سے نیشنل گرڈ پر بجلی کا بوجھ کم ہوجائے گا۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


