خیبرپختونخوا میں کلاس فور ملازمین کو مستقل بھرتی کرنے کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا میں کلاس فور ملازمین کو مستقل بھرتی کرنے کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ھے۔حکومت نے سمری پر دستخط کر کے درجہ چہارم ملازمین کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ھے۔کلاس فور ملازمین کو روزانہ اجرت کی بنیاد پر رکھنا کسی بھی طور خزانے پر بوجھ نہ ہے. تفصیلات کے مطابق حکومت نے کلاس فور ملازمین کی مستقل بنیادوں پر بھرتی پر پابندی عائد کر دی ھے جو درجہ چہارم ملازمین کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ھے اور درجہ چہارم ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ھے۔اگر کلاس فور ملازمین حکومت کو خزانہ پر بوجھ نظر آتے ہیں تو حکومت سرکاری افسر شاہی اور سرکاری سرپرستی میں قائم کمپنیز کے منیجرز اور اعلیٰ افسران کے شاہی اخراجات پر نظر ڈالے ان کے بے جا اخراجات کو کفایت شعاری سے کنٹرول کرے اور غریب کلاس فور ملازمین کو روزانہ اجرت یا دیہاڑ داری کی بجائے مستقل بنیادوں پر بھرتی کرے اور حکومت عالمی اداروں کی ڈکٹیشن لینا چھوڑ کر اپنی غریب عوام اور ملازمین کی خدمت پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے کر ایسے فیصلہ کو فوری واپس لینے اور درجہ چھادم ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button