کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس،عیدالاضحٰی پر آلائشیں اٹھانے،سکیورٹی، منڈیوں اور صفائی کےانتظامات کا جائزہ

کمشنرلاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں عیدالاضحٰی پر آلائشیں اٹھانے، سکیورٹی، منڈیوں اور صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ تمام اے سی ز اور ایم سی ایل افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ ہر شکایت پر فوری ردعمل دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عید صفائی پلان مکمل ہے۔ عید سے قبل شہر زیرو ویسٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج اور کل رات گئے تک منڈیوں میں انتہائی رش ہوگا۔ ادارے سو فیصد متحرک رہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5ہزار سے زائد جگہوں پر نماز عید ادا ہوگی۔ صفائی اور سکیورٹی فائنل کر لی گئی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ بغیر این او سی کھالوں کو جمع کرنے پر پابندی ہے۔ انتظامیہ سخت ترین ایکشن لے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ عیدالاضحی سے قبل سارے شہر کو زیرو ویسٹ کیا جارہا ہے۔ تین شفٹوں میں کام جاری ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں عیدالاضحی پر تقریباً 50ہزار تا 60ہزار ٹن آلائشوں کو اٹھایا جائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی یو سی سطح پر ورکرز کو متحرک رکھیں۔ آلائشیں فوری اٹھائی جانی چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بارش کی صورت میں واسا شہر سے نکاسی آب کیلئے پوری تیاری رکھے۔ عیدالاضحی کے تینوں دن آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے ہر شکایت کا ازالہ بروقت کریں۔ کنٹرول سنٹرزفعال کریں۔ تمام انتظامی افسران عید کے تین دن فیلڈ میں موجود ہونگے۔ صفائی آپریشن کی مکمل نگرانی کریں۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر عثمان غنی، سی ای او ایل ڈبلیوایم سی بابر صاحبدین، شہر کی پانچوں تحصیلوں کے اے سی ز، ایس پی سکیورٹی، سی سی او ایم سی ایل، واسا سمیت ریسکیو، ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button