*آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل ضلع صوابی کے عہدیداران کا انتخاب*

ال گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل سے ملحقہ تمام یونینز و ایسوسی ایشنز کا مشترکہ انتخابی اجلاس زیر صدارت فضل حکیم ضلعی صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن منعقد ہوا۔جبکہ پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم۔ ضلعی چئیرمین روح الامین۔ ضلعی جزل سیکرٹری محمد فاضل نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل ضلع صوابی کے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق ہائیڈرو یونین پیسکو سے حاجی ذوالفقار علی چئیرمین۔ ٹی ایم اے صوابی یونین سے بلال حسین صدر۔ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سے محمد عرفان جزل سیکرٹری۔ ٹی ایم اے لاہور سے جوہر زمان وائس چیئرمین اول۔ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سے مہران خان وائس چیئرمین دوم۔ واپڈا یونین سے رحمان اللہ نائب صدر اول۔ ٹی ایم اے ٹوپی سے عبدالبصیر نائب صدر دوم۔ واپڈا یونین سے انوارالحق ڈپٹی جنرل سیکرٹری۔ واپڈا ریٹائرڈ ملازمین تحریک سے رفیق مظہر ڈپٹی جنرل سیکرٹری۔ال درجہ چہارم سے فرہاد علی جائینٹ سیکرٹری ۔ محمد لائق پی ایم اے میڈیا کوآرڈینیٹر۔ عبدالباسط فنانس سیکرٹری اور عاشق علی آفس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ اجلاس میں 28 جولائی سے اگیگا اور ال گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل کے مشترکہ احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ضلع صوابی سے کثیر تعداد میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button