وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے سینئر مسلم لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے سینئر راہنما مسلم لیگ نواز اور سابق لارڈ میئر لاہور خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خواجہ احمد حسان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو عرب امارات کے کامیاب دورہ پر مبارکباد پیش کی۔خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ولی عہد عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بہت بڑی کامیابی ہے۔اس سے پاکستان کومعاشی مشکلات سے نکلنے بڑی مدد ملی گی۔

جواب دیں

Back to top button