ٹی ایم اے نوشہرہ کے ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن نہ ملنے پر ٹی ایم اے ہیڈ آفس میں احتجاج کیا ٹی ایم اے نوشہرہ کے ملازمین کئی ماہ تنخواہوں سے محروم صوبہ بھر ٹی ایم ایز کی طرح ٹی ایم اے نوشہرہ بھی دو ماہ کی تنخواہیں نہ ہونے کی وجہ سے فاقوں پر مجبور گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہے جسکی وجہ سے ملازمین احتجاج پر مجبور ہو گئی پاک ایمپلائز یونین صدر ضلع نوشہرہ لقمان خان اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ ٹی ایم اے نوشہرہ کی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کا مستقل حل جلد از جلد نکالا جائے اور ملازمین کو فوری تنخواہیں دی جائیں جب تک تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی نہ کی گئی تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

ٹی ایم اے بنوں کے ملازمین نے چار ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف بنوں پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا مظاہرے کی قیادت صدر حافظ کریم داد خان، طارق خان و دیگر ملازمین رہنماؤں نے کی,احتجاج کے دوران ملازمین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے مسلسل تنخواہیں بند ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں,مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کا مطالبہ جلد پورا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور میونسپل کمیٹی میں مکمل تالہ بندی کی جائے گی,ایک ملازم کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں میں چولہا ٹھنڈا ہے بچوں کی فیسیں ادا نہیں ہو رہیں راشن ختم ہو چکا ہے اور حکومت کو کوئی پروا نہیں۔ ہم کب تک خاموش رہیں؟مظاہرہ پُرامن رہا مگر نعرے بازی کا سلسلہ گھنٹوں جاری رہا ملازمین نے حکومت کو چار روز کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سخت احتجاجی لائحہ عمل اپنایا جائے گا,






