وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی فیملی سے ملاقات نہ کروا کر بنیادی انسانی اور قانونی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ جیل قوانین کے تحت قیدی کو اہلِ خانہ، وکلاء اور ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔عمران خان کی طبی معائنے اور علاج کے لیے فیملی کی موجودگی میں ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی اور ملکی ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ملاقاتوں پر پابندیوں نے عوام اور پارٹی کارکنوں میں سوالات اور تشویش پیدا کر دی ہے کہ عمران خان کو مسلسل تنہائی میں کیوں رکھا جا رہا ہے اور ان تک رسائی کیوں محدود ہے۔ خیبرپختونخوا کی عوام نے عمران خان کے وژن پر اعتماد کیا ہے، اس لیے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری میں ان کی رہنمائی اور مشاورت ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ اور وزیر خزانہ عمران خان سے بجٹ کے حوالے سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے تاکہ بجٹ تجاویز ان کے سامنے پیش کی جا سکیں۔ اگر خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک جاری رکھا گیا اور ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا اور وفاقی بجٹ کی منظوری کے خلاف بھرپور سیاسی ردعمل دیا جائے گا۔
Read Next
3 گھنٹے ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
4 گھنٹے ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
2 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
Related Articles
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
4 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
1 ہفتہ ago



