*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا نیلا گنبد تعمیراتی سائٹ کا دورہ*

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر لاہور کی تاریخی و ثقافتی بحالی کا مشن جاری ہے۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے نیلا گنبد تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور مجوزہ ڈیزائن بارے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی 410 پائلیں مکمل جبکہ محکمہ اوقاف کا سو فیصد سٹرکچر مسمار کیا جاچکا ہے۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ پر 2 شفٹوں میں تمام پہلوؤں پر کام تیزی سے جاری ہے۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اتوار تک تمام ملبہ سائٹ سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر نے تعمیراتی کاموں کے دوران ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی اور تعمیراتی سائٹ پر سموگ گن خود چلا کر عملی مشاہدہ کیا، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کے حصار نے تاریخی عمارات کے حسن کو دھندلا کر دیا تھا۔ شہر کے گنجان آباد علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور جدید سہولیات کی فراہمی نئے دور کا آغاز ہے۔ تاریخی عمارات کی بحالی سے نئی نسل کا تاریخ سے ربط جوڑا جائے گا۔ ایک سال کی مدت میں اس منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button