*ہوٹل، مارکیز اور میری ہالز کے ساتھ ساتھ ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے، معظم اقبال سپرا*

پنجاب میں عرصہ دراز سے ٹیکس نادہندہ سیکٹرز کی نشاندہی۔۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں ،بلڈرز، فارم ہاؤسز کی بڑی تعداد پنجاب ریونیو اتھارٹی کی نادہندہ نکلی،متعدد بڑے ہوٹلز ،فوڈ چینز اور ریسٹورنٹس کے بڑے پیمانے پر سیل ریکارڈ میں خرد برد کا بھی انکشاف ہوا۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے کمشنر لاہور ڈویژن کو تمام نادہندگان کی رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ ویجیلینس ٹیموں کے جمع شدہ بل ریکارڈ کے بعد کارروائیاں کی جائیں،بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت میں ہی ایک سو سے زائد فارم ہاؤسز ٹیکس نادہندہ ہیں، چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل، مارکیز اور میری ہالز کے ساتھ ساتھ ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔ٹیکس ادائیگی میں خرد برد یا جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کو وارننگ نوٹسز کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا، علاؤہ ازیں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو رواں ماہ اہداف کے ہفتہ وار جائزے کی بھی ہدایت کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button