ہر خاتون کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ بینک کا انتخاب کرے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تربیتی ورکشاپ سے روبینہ خالد کا خطاب

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے آج ایک اعلیٰ سطحی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں "موبائل والٹس ادائیگی ماڈل” کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہُوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی، سینیٹر روبینہ خالد نے مالی خودمختاری کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ہم شفافیت اور وقار کو مقدم رکھ رہے ہیں۔ خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا پائلٹ پروگرام 14 اگست سے شروع کیا جائے گا، جو ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتونِ خانہ کو شناختی کارڈ کے ساتھ مستفید کنندہ کے طور پر نامزد کرنے کی شرط خواتین کے بااختیار ہونے کی ایک مثال بن چکی ہے۔ "ہر خاتون کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ بینک کا انتخاب کرے اور محفوظ بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے ادائیگی وصول کرے۔”

جواب دیں

Back to top button