یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا،میئر حیدرآباد کاشف علی شورو

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے یومِ آزادی 14 آگست 2025 اور “مارکۂ حق” کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز حکومت سندھ نے کی۔اجلاس میں سندھ حکومت کے معاونِ خصوصی برائے محکمہ خوراک عبدالجبار خان، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد رینج، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ایس ایس پی حیدرآباد، میونسپل کمشنر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات، عوام کی سہولت، سیکیورٹی انتظامات اور “مارکۂ حق” کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ حیدرآباد میں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا اور شہریوں کو ایک پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے بلدیہ اعلیٰ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button