*وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ملیر میں فٹبال اسٹیڈیم اور شہید بے نظیر بھٹو کمیونٹی ہال کا افتتاح کر دیا*

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اتوار کے روز ملیر میں ملیر یونین فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر کے ہمراہ ارکان سندھ اسمبلی راجہ رزاق، سلیم بلوچ، چیئرمین ملیر ٹائون جان محمد بلوچ، امداد جوکھیو، نظیر بھٹو، ریاض بلوچ، ڈسٹرکٹ ملیر کی تمام یوسیز کے چیئرمینز و دیگر منتخب نمائندے، پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران و عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ملیر حاجی سکھیو گوٹھ، کھوکھرا پار میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ملیر کے تحت تعمیر کئے گئے شہید بے نظیر بھٹو کمیونٹی ہال کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر ارکان سندھ اسمبلی راجہ رزاق، سلیم بلوچ، ٹاؤن چیئرمین جان محمد بلوچ، وائس چیئرمین سید مزمل شاہ، پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button