چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، راجہ شہباز خان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاکستان کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع اور 24 انتخابی حلقوں میں انتخابی فہرستوں (الیکٹورل رولز) کی شفافیت، درستگی اور بروقت اپڈیٹس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نادرا کی جانب سے فراہم کردہ جدید سافٹ ویئر مکمل طور پر کامیابی سے ڈیپلائی کیا جا چکا ہے، جو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد انتخابی فہرستوں میں کسی بھی قسم کی ترمیم یا اپڈیٹ نادرا کے ڈیٹا سے خودکار طور پر ہم آہنگ (Reflect) ہو گی۔ اس نظام کے تحت جو بھی نیا قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا، وہ براہ راست انتخابی فہرست میں بھی نظر آئے گا۔آئندہ مراحل میں تمام 24 حلقوں کے متعلقہ رجسٹریشن آفیسرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فارم اور ڈیٹا مہیا کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر انتخابی معلومات نادرا کے نظام سے منسلک ہو کر اپڈیٹ ہوں گی۔چیئرمین نادرا نے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کے اقدامات کو سراہا اور آنے والے بلدیاتی و عام انتخابات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں، نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم عنقریب الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں قائم جدید لیب کا بھی دورہ کرے گی، تاکہ وہاں تکنیکی بہتری اور ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل نادرا، پروویشنل الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس اہم ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اور نادرا کے درمیان یہ اشتراک انتخابی عمل کی شفافیت، درستگی اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔
Read Next
2 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
3 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
3 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
4 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
4 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
5 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
5 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
1 ہفتہ ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago

