وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں 9 اگست کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والے مشاعرہ اور 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میگا کنسرٹ کے انتظامات کے حوالے سے دونوں جگہوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ٹائون چیئرمین چنیسر ٹائون فرحان غنی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ، سنئیر مینیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان، سنئیر مینیجر ایکسپو سینٹر، ایس ایس پی ایسٹ، ڈی۔ آئی جی ٹریفک و دیگر اعلٰی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button