صوبائی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب خان کا عید الاضحٰی کے تیسرے روز مردان شہر کا اچانک دورہ

صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے عید الاضحٰی کے تیسرے روز مردان شہر کا اچانک دورہ کیا اور مردان شہر کی صفائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر مردان ڈویژن محمد آیاز خان اور ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاؤ بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ڈمپنگ سائٹ اور ٹرانسفرز سٹیشن کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عید کے دو دنوں میں مردان شہر سے 2065 ٹن جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ عید کے دو دنوں میں کمپنی کو 41 شکایات موصول ہوئیں، جسے بروقت حل کر دیا گیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ شہر کے تین ٹرانسفرز سٹیشن سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر اسے شہر سے دور ڈمپنگ سائٹ پہنچایا گیا، جہاں پر مٹی کی تہہ اور چونا ڈالنے کے بعد سپرے کیا گیا۔صوبائی وزیر نے مردان نوشہرہ روڈ کے صفائی کا بھی جائزہ لیا اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے صفائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینٹیشن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے عید الاضحٰی کے موقع پر صوبے کے تمام عوام کو پاک صاف ماحول فراہم کر کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں عید قربان کے موقع پر صفائی آپریشنز جاری ہے, جسے شہریوں نے بھی سراہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button