مطالبات کی منظوری کے لئےخیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مکمل ہڑتال،ٹی ایم ایز کی سطح پر احتجاجی مظاہرے

پشاور(بلدیات ٹائمز)صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے 12 اگست کو مکمل ہڑتال کر کے پلے کارڈ اٹھا کر جلسے جلوس کئے اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کئے اور مکمل ہڑتال کی ہے۔

صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بلدیاتی ادارے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراھمی سے سخت مشکلات سے دوچار۔خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی اداروں کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی فراھمی میں ناکام۔گذشتہ عرصہ زائد از چار سال سے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراہمی کی وجہ سے پرانے پرسنل لیجر اکاؤنٹ میں وقتاً فوقتاً توسیعی کی جاتی رہی۔پرسنل لیجر اکاونٹ کی توسیعی میعاد 30 جون 2025 کو اختتام پذیر ھو گئی ھے۔PLA میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رھی مگر TMAs کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کے لئے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔باخبر ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فی الوقت PLA میں 30 ستمبر تک توسیع طلب کی ھے جب کہ اگست کا مہینہ گذر ریا ہے مگر تاحال اکاوٹنٹ جنرل افس کی طرف سے تاحال صوبہ کے ضلعی اکاؤنٹس افسس کو کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جس سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز بری طرح متاثر ھو رہے ھیں کیونکہ وقتاً فوقتاً توسیع کے لئے اکاونٹنٹ جنرل آفس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منتیں کی جاتی ہیں اور اے جی افس والے اپنی من مانی کر کے بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی ملازمین کو پرسنل لیجر اکاونٹ کی توسیع سے سخت ذھنی کوفت اور پریشانی سے دوچار کرتے ہیں۔ فی الحال بندوبستی اضلاع کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز ڈیرہ اسماعیل خان، پرووا ، ٹانک ، بنوں، سرائے نورنگ، لکی مروت، کرک ، لاچی ، کوہاٹ، ٹل، ہنگو ، تنگی ، چترال ، بائی زئی ، الائی، بالاکوٹ، بٹگرام، اوگی،دو ابہ ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، حویلیاں ، لوئر تناول، ایبٹ آباد ، براول ،بٹ خیلہ ، دروش وغیرہ اور ضم اضلاع کی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کے بچے بھی گزشتہ 5/6 ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے فاکوں سے دوچار ہیں۔ گزشتہ روز آکٹرائے شئیر ریلیز ہونے کے باوجود بھی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں PLA کی بندش آڑے آ رہی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی, چئرمین محبوب اللہ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے احتجاج کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری مالیات خیبرپختونخوا ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ بلاتاخیر TMAs کے لئے نیا اکاونٹنگ سسٹم منظور کیا جائے اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی بذریعہ اکاونٹ فور یقینی بنائی جائے تاوقتیکہ PLA میں فوری توسیع کی جائے۔ کیونکہ پہلے ہی بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز گذشتہ چار پانچ سالوں سے ہرسنل لیجر اکاؤنٹ کی توسیعی مراحل کی مشکلات اور سختیوں سے گذرتے آ رہے ہیں۔جس کی وجہ سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچے بھوک و افلاس کی وجہ سے فاکوں سے دوچار ہیں جب کہ بلدیاتی ادارے بھی عوامی سہولیات کی فراھمی میں مشکلات سے دوچار ھیں اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button