صوبہ خیبر پختونخواہ میں عید الاضحٰی صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔صفائی آپریشن میں واضع تبدیلی نظر آئی ،وزیر بلدیات ارشد ایوب کی پریس کانفرنس

صوبہ خیبر پختونخواہ میں عید الاضحٰی صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔پشاور میں دو دنوں میں 11 ہزار ٹن کے آلائشیں اٹھائی گئیں،صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عملے نے دن رات ایک کر کے عید الاضحی پر صفائی یقینی بنائی۔ اس بار پشاور میں عید الاضحی صفائی آپریشن واضح تبدیلی نظر آئی ۔صفائی روزانہ کا کام ہے، ڈبلیو ایس ایس پی سے ہر قسم تعاون کریں گے۔نگران حکومت میں جمع ڈبلیو ایس ایس پی کے بقایاجات ادا کر دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہری خدمات کی بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

آج رات تک عید آپریشن اور علی الصبح تک دھلائی اور چونا ڈالنے کا کام مکمل کیا جائے گا۔لوگوں کو پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر بلدیات

ارشد ایوب خان نے مزید کہا کہ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے امبریلا سکیم کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

وزیر بلدیات  ارشد ایوب خان نے ضلعی انتظامیہ، ڈی جی میٹروپولیٹن، سیکرٹری ایل سی بی اور پی ڈی اے کے عملے کے ہمراہ پشاور سٹی، یونیورسٹی روڈ، پی ڈی اے اور حیات آباد کا دورہ کیا۔ یہ دورہ عید الاضحیٰ 2024 کی صفائی مہم کے سلسلے میں تھا تاکہ شہر کے ہر حصے کو صاف ستھرا رکھا جائے اور لوگوں کو صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

Back to top button