ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، ماحول دوست منصوبوں کے لیے ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی پیشکش

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی دارالحکومت میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلقہ مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ایل ڈی اے صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ماحول دوست اقدامات کر رہا ہے۔سسٹین ایبل ماڈل کے تحت پیدل چلنے والوں کے لیے مرحلہ وار خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فٹ پاتھوں کی مرمت و بحالی، پیڈیسٹیرین برجز، واک ویز سمیت دیگر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ لاہور میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے سائیکلنگ ٹریک پر بھی کام جاری ہے۔پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے ٹیپا پیلیکن سگنلز کی تنصیب پر کام کر رہا ہے۔وفدکوماحولیاتی آلودگی، سڑک اور تعمیراتی منصوبوں سے دُھول پر قابو پانےکے لیے مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی گئی اورسڑکوں کی کلیننگ، تعمیراتی کاموں کے دوران ماحول دوست ایس او پیز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈ بینک کے وفد نے ماحول دوست منصوبوں کے لیے ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ملاقات میں عملے کی استعداد کار میں اضافے سمیت دیگر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

جواب دیں

Back to top button