ورلڈ بینک کی سینئر اربن اسپیشلسٹ رومانہ حق کا پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کا دورہ،سید زاہد عزیز کی بریفنگ

ورلڈ بینک کی سینئر اربن اسپیشلسٹ رومانہ حق نے آج پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (PMDFC) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب سٹیز پروگرام (PCP) کی کامیاب تکمیل، اس کی نمایاں کامیابیوں،نتائج اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔سید زاہد عزیز نے بتایا کہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت صوبے کے 16 شہروں میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے 30 ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبے مکمل کیے گئے۔ ان منصوبوں میں جامع سیوریج سسٹمز، واٹر سپلائی نیٹ ورکس اور جدید سٹارم واٹر ڈرینیج انفراسٹرکچر کی تعمیر اوراپ گریڈیشن شامل ہے، جس سے شہری سہولیات میں واضح بہتری آئی ہے۔ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی نے مزید بتایا کہ PCP کے تحت مکمل کئے گئے سب پراجیکٹس کی بنیاد پر پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام (PICP) کے تحت مزید 16 شہروں میں خصوصی ’واٹسن یونٹس‘ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واٹسن سروسز کے لیے میونسپل افسران کی تعیناتی کے بعد مقامی حکومتوں کی سروس ڈیلیوری، فیلڈ رسپانس اور شہری سہولیات کی نگرانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

سید زاہد عزیز نے بتایا کہ پروگرام کے دوران ٹیکنالوجی بیسڈ سلوشنز متعارف کرائے گئے، جن کے ذریعے 16 میونسپل کمیٹیوں کی بجٹ منیجمنٹ، ریوینیو، اور سروس ڈیلیوری کی استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ ان میں جی آئی ایس میپنگ، بلدیہ شکایات ایپ، ای-گورننس، اور دیگر آئی ٹی ٹولز شامل ہیں، جن کے ذریعے میونسپل گورننس مزید مضبوط ہوئی۔

ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پروگرام کے تمام انفراسٹرکچر منصوبوں میں ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کے معیار کو اولین ترجیح دی گئی، جس سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملی۔ورلڈ بینک کی سینئر اربن اسپیشلسٹ رومانہ حق نے PMDFC کی کارکردگی، ٹیم ورک اور شہر ی سہولیات کے شعبے میں حاصل کیے گئے نتائج کو سراہا۔

جواب دیں

Back to top button