وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ سے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ کی ملاقات،تعلیمی مسائل پر تبادلہ خیال

وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ سے میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان شیخ نے کراچی میں ملاقات کی۔ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ نے سکھر میں تعلیمی سرگرمیوں اور صورتحال کے حوالے سے وزیر تعلیم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے سکھر ڈویژن میں تعلیم کی ترقی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں پیپلز ماڈل اسکول بننے سے تعلیمی معیار میں بہتری آۓ گی۔سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سکھر ڈویژن کے سکولز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا چکا ہے، سکولز بہتر ہونے سے داخلہ تناسب بھی بڑھا ہے۔

جواب دیں

Back to top button