وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا مختلف ٹاونزچیئرمینز، میونسپل کمیٹی کے چیئرمینز اور میونسپل کمشنرز سے ٹیلی فون پر رابطہ

بارشوں کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلات طلب کی۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز و یوسیز کے چیرمینز اور میونسپل کمشنرز فوری طور پر بارشوں کے باعث سڑکوں سے پانی کی نکاسی کو ہنگامی بنیادوں پر نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔پہلے مرحلہ میں تمام اہم شاہراہوں کو کلئیر کیا جائے تاکہ جن جن علاقوں میں مشینری یا دیگر سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔تمام بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تمام عملہ فوری طور پر نکاسی آب کے کام میں مصروف رہے۔پہلے مرحلے میں اہم شاہراہوں کے بعد چھوٹی شاہراہوں اور گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی کے باعث اپنی نقل و حمل کو محدود رکھیں تاکہ خدانخواستہ کسی حادثے سے بچا جاسکے۔شہریوں سے یہ بھی گزارش ہے کہ وہ بارش کے بجلی کے پولز اور بجلی کی دیگر تنصیبات سے دور رہیں۔کچھ علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش کی وجہ سے سیوریج پمپنگ اسٹیشنز کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے اس کے متبادل کے لئے فوری جنریٹرز سے ان پمپنگ اسٹیشنز کو چلایا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button