بلدیاتی اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے اورصوبائی حکومت کی گرانٹ پر انحصار نہ کریں۔وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب

وزیر بلدیات خیبر پختونخوا رشد ایوب خان نے کہا ہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کا بنیادی کام سروس ڈلیوری ہے جس کی معیارکو ذیادہ سے ذیادہ کرنے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے اور یہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا وژن بھی ہے تاکہ عوام کو تمام شہری سہولیات شفاف طریقے پر اور عوام کی اطمینان کے عین مطابق میسرہوسکیں اور کسی حکومت کی کارکردگی کا اصل اندازہ اسی سے ہوسکتا ہے اور اس اہمیت کے نظر اس سیکٹر میں کوئی کوتاہی، سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جمعہ کے روز وہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے کمیٹی روم میں لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں قائم چاروں ٹی ایم ایز کی کارکردگی کے حوالے سے الگ الگ بریفنگ لیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلدیاتی اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوسکیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے گرانٹ پر انحصار کرنے کی بجائے وسائل میں خود کفالت حاصل کریں گے اور علاقے میں ترقی کا دور دورہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم ایز شہری سہولیات کی فراہمی کی بنیادی اکائیاں ہیں جن کی کارکردگی کورونا کی عالمی وباء کے دوران نکھر کر سامنے آئی جب باپ بیٹے سے دور بھاگ رہا تھا تو یہی ٹی ایم اے ورکرز مرنے والوں کو کفنانے اور دفنانے میں مصروف تھے اور ڈیوٹی کی لائن پر کئی ایک اپنی جانیں بھی قربان کردی۔

لویر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن فاتح الملک علی ناصر، تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمن، چیرمین دروش تحصیل سید فریدجان ایڈوکیٹ، چیرمین موڑکھو تورکھو تحصیل جمشید احمد اور ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان اور ریجنل میونسپل افیسر اعجاز رحیم کی موجودگی میں چاروں ٹی ایم اوز رحمت حنیف (چترال)، کریم اللہ (دروش)، مصباح الدین اور امین الرحمن (موڑکھو) نے اپنے اپنے تحصیلوں کے بارے میں بریفنگ پیش کی جس پر وزیربلدیات نے پائنٹ ٹو پائنٹ تبصر ہ کیا اور ضرورت کے مطابق مزید معلومات حاصل کرنے کے بعد اس پر تبصر ہ بھی کرتے رہے۔ ارشد ایوب خان نے چاروں ٹی ایم ایز کے منتخب نمائندوں اور سینئر افسران پرواضح کیا کہ یہ ادارے حکومتی گرانٹ پر ہمیشہ نہیں چل سکتے بلکہ عوامی خدمت کی معیارکو بہتر بنائیں اورمستقبل میں میونسپل افیسرز کی کارکردگی کی جانچ ان کی جمع کردہ ریونیو اور ان کے اخراجات سے کیا جائے گااور اسے کارکردگی کا پیمانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے ملازمین کی سوفیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والوں اور سسی وغفلت کا مظاہرہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے انہیں ملازمت سے برخاست کئے جائیں گے اور حاضری پر موثر چیک رکھنے کے لئے تمام دفاتر میں بائیو میٹرک مشین نصب کرنے کا بھی حکم دے دیا جبکہ گاڑیوں میں تیل کی بے تحاشااور غیر ضروری استعمال پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ہر گاڑی کے ساتھchipلگانے کے احکامات بھی جاری کردئیے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی ممبران صوبائی اسمبلی اور چیرمین صاحبان کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کام کرتے رہیں تاکہ عوامی امنگوں کی ترجمانی ہوسکے۔ وزیر بلدیات نے موقع پر موجود ریجنل میونسپل افیسر ملاکنڈ کو ہدایت کردی کہ وہ ٹی ایم ایز کے بارے میں نشاندہی کردہ امور کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن ٹیموں کے ذریعے اڈٹ کرکے دس دنوں کے اندر انہیں رپورٹ پیش کرے جبکہ بلچ میں واقع ویمن ووکیشنل سنٹر اور دنین میں واقع قصاب خانہ کا بھی دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہید اسامہ وڑائچ تفریحی پارک کا انتظام وانصرام ٹی ایم اے چترال کو منتقل کرنے کے بارے میں بھی ڈی سی لویر چترال سے مشور ہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سابق معاون خصوصی وزیر زادہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رضیت باللہ، فخر عالم اور نوید احمد بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button