‏کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت پری مون سون اور مون سون میں نکاسی آب کے حوالے سے اجلاس

‏کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت پری مون سون اور مون سون میں نکاسی آب کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ‏ ہدایات کا انتظار کیے بغیر تمام محکمے بارش کیصورت میں فوری ردعمل دیں۔تمام محکمے اپنے کنٹرولڈ ایریاز اور متعلقہ جگہوں پر ردعمل دینے کے پابند ہیں۔نکاسئ آب کیلئےواسا کی مشینری۔بیک اپ سسٹم۔ایمرجنسی کیمپس خودکار نظام کے تحت حرکت میں آنے چاہئییں۔بارش کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی شہر کی صفائی کیلئے آپریشن کریگا۔پی ایچ اے کا سٹاف سڑکوں سے گرین بیلٹس میں بارش کے پانی جانے میں رکاوٹوں کو لگاتار چیک کریں گا۔نکاسی آب انتظامات و آپریشن نگرانی کیلئے ضلعی انتظامیہ۔ واسا۔پی ایچ اے۔ایل ڈی اے۔ایم سی ایل کے سینئر ترین افسران پر مشتمل کور گروپ تشکیل دے دیاہے۔کور گروپ سے بارش کے دوران اور بعد میں محکموں کو ہدایت اور کارکردگی مانیٹر ہوگی۔واسا تمام پاونڈنگ ایریاز پر سکر مشینز۔ سٹاف اور مشینری کو مکمل فعال رکھے گی۔ڈسپوزل سٹیشنز۔بیک اپ جنریٹرز مکمل فعال ہونے چاہیئں۔گریٹنگز کلیر کریں ایل ڈی اے۔سی بی ڈی ۔واسا اور ضلعی انتظامیہ نکاسئی آب کو یقینی بنائیں.وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات واضح ہیں۔بارش کے بعد شہر کو کلیر ہونا چاہئیے۔اجلاس میں ڈی کمشنر رافعہ حیدر، ایم ڈی واسا غفران احمد،چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button