کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کا دریائے راوی سائفن تا ڈاون سٹریم راوی کا دورہ،ممکنہ سیلابی صورتحال کے تحت کیے گئے عملی اقدامات کا جائزہ

کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے رات گئے دریائے راوی سائفن تا ڈاون سٹریم راوی کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے تحت کیے گئے عملی اقدامات/ انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے راوی سائفن پر متعلقہ محکموں سے بریفنگ لی۔بریفنگ میں کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ سیلاب کے پیش نظر ممکنہ خطرے والے ایریاز سے مکینوں کا انخلاء کیا گیا ہے اور مزید انخلاء و ریسکیو جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے راوی سائفن پورے ایریا کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ممکنہ سیلابی صورتحال و ریلیف اقدامات کو خود مانیٹر کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، لائیوسٹاک بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پوری لاہور انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے اور مکمل رابطہ کار کے تحت کام کررہی ہے، انخلاء کردہ افراد کیلئے ریلیف کیمپس کام کررہے ہیں اور میڈیکل کیمپس بھی فعال ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو کا ممکنہ سیلابی ایریاز میں مسلسل گشت جاری ہے اور صورتحال پر چوکس ہیں۔

جواب دیں

Back to top button