*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت رواں مالی سال کے محکمانہ امور بارے اہم اجلاس*

وزیر ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت رواں مالی سال کے محکمانہ امور بارے اہم اجلاس ہوا،سیکرٹری محکمہ اربن ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) اسداللہ خان نے رواں مالی سال کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی،ڈی جی واسا پنجاب، ڈی جی ایل ڈی اے، سی ای او پنجاب صاف پانی نے رواں مالی سال کی جاری اسکیموں بارے آگاہ کیا، ڈی جی پھاٹا ،ایم ڈی واسا لاہور ،ڈی جی صاف پانی اور پی ایچ اے حکام بھی شریک تھے،لاہور ،گوجرانوالا، فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں جاری اسکیموں کی تکمیل بارے بتایا گیا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ واسا راولپنڈی ، ملتان، گوجرانولہ اور فیصل آباد کے جاری پراجیکٹس کی تکمیل جلد یقینی بنائی جائے، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کو جولائی تک ہر صورت مکمل کیا جائے، آئندہ مالی سال کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت عوامی ریلیف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button