محکمہ خزانہ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو دو ارب 6 کروڑ93 لاکھ کا او زیڈ ٹی شیئر جاری کردیا ہے۔

یہ ماہانہ شیئر میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔سندھ میں یکم کو زیڈ او ٹی شیئر بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کی روایت ہے جبکہ پنجاب میں پی ایف سی شیئر 20 تاریخ کے بعد کس دن جاری کیا جانا ہے محکمہ خزانہ کو بھی پتہ نہیں ہوتا۔بلدیاتی اداروں کو گرانٹ کے اجراء میں غفلت معمول ہے۔






