ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے انٹی سموگ ایکٹیویٹیز جاری، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مختلف علاقوں کا دورہ، ورکنگ کا جائزہ

لاہور( بلدیات ٹائمز)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سموگ کے پیش نظر شہر بھر میں بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین اینٹی سموگ ایکٹیویٹیز کو یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں۔صفائی انتظامات کے جائزے کے دوران انہوں نے ہائی ائر کوالٹی انڈیکس اور گرین لاک ڈاؤن ایریازمیں سکریپنگ ایکٹیویٹی، واٹر سپرنکلنگ اور ویٹ سویپنگ کی ہدایت جاری کی جبکہ رش والے مقامات اورکمرشل مارکیٹس میں مینوئل سویپنگ یقینی بنانے کیلئے ورکرز کی تعداد کے ساتھ ساتھ تمام کمرشل مارکیٹس میں ویسٹ بنز اور گاڑیوں کے ٹرپس بڑھانے کے احکامات صادر کیے۔مزید برآں رات کی شفٹ کے ساتھ ساتھ دن میں بھی تمام شاہراہوں کی واشنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

سی ای او بابر صاحب دین نے دھرم پورہ، مغلپورہ، بیجنگ انڈرپاس، کینال روڈ، اپر مال، ڈاکٹر ہسپتال، جی ون مارکیٹ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ، دعا چوک، سمسانی روڈ، ایکسپو سنٹر، کالج روڈ، ٹاؤن شپ، مادر ملت روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔جبکہ گرین لاک ڈاؤن ایرازشملہ پہاڑی، پریس کلب،ایجرٹن روڈ، کشمیر روڈ، کوئین میری روڈ،ڈیوس روڈ، نادرا آفس، ایبٹ روڈ، ایمپریس روڈ، علامہ اقبال روڈ پر بھی پانی کے چھڑکاؤ کے ساتھ سویپنگ کا عمل یقینی بنانے کی تاکید کی۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔سموگ کے پیش نظر تمام روڈز کو ڈسٹ فری بنایا جا رہا ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ لاہور کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button