خصوصی انسداد پولیو مہم کا پانچواں روز،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ڈبلیو ایچ او کے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے ساتھ ملاقات

ملکی و غیر ملکی مبصرین نے کہا کہ پولیو ورکرز احسن انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے زبردست اقدامات کئے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں اہداف کے حصول کو ہر ممکن یقینی بنایا گیا ہے. ملکی و غیر ملکی مبصرین نے کہا کہ لاہور بڑا شہر ہونے کے ناطے تمام درپیش مسائل کے حل کے لئے ڈی سی لاہور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں. ملکی و غیر ملکی مبصرین نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے آخری دو روز نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور پولیو مہم میں ہرگز کوتاہی نہیں ہونی چاہئے. یو سی ایم اوز، ایریا انچارجز پولیو مہم کو بھرپور انداز میں چلا رہے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی ایچ اوز فیلڈ میں پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈبلیو ایچ او کی کاوشیں لازوال ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ سی او ہیلتھ نے پولیو اہداف کے حصول کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ نقشتوں کو مائیکروپلان کے مطابق ڈیجیٹلائز میپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ورکرز فیلڈ میں اچھا اور معیاری کام کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی مبصرین کے پولیو مہم کے متعلق مثبت شواہد قابلِ قدر ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم اور دیگر دوسری مہم کو بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف لے جایا جا رہا ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم کو بھر پور انداز میں چلانے کا مقصد پولیو فری لاہور ہے.

جواب دیں

Back to top button