سندھ حکومت نےمحنت کشوں کے لئے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ورکر ویلفیئر کارڈ اور حادثاتی ہیلتھ انشورنس پروگرام متعارف کرادیا

سندھ نے محنت کشوں کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ورکر ویلفیئر کارڈ اور حادثاتی ہیلتھ انشورنس پروگرام متعارف کرادیا ہے جس سے صوبے کے 34 لاکھ صنعتی مزدور براہِ راست اور شفاف انداز میں سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔وزیر محنت و افرادی قوت شاہد تھہیم نے پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو شادی گرانٹ، تعلیمی وظائف، ڈیتھ گرانٹ اور دیگر مراعات کے ساتھ سالانہ 7 لاکھ روپے تک کی کیش لیس ہیلتھ انشورنس ملک بھر کے 250 سے زائد اسپتالوں میں دستیاب ہوگی۔ خواتین مزدوروں کے لیے 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں (20 فیصد اقلیتی کوٹے کے ساتھ)، سلائی مشینوں کی تقسیم، ویلفیئر ہاؤسنگ کالونیاں اور تعلیمی اداروں کی بحالی جیسے منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھہیم نے کہا کہ یہ اقدامات حقیقی معنوں میں مزدور دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں اور سندھ کو مزدوروں کی فلاح میں مثالی صوبہ بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button