وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 38 واں اجلاس منعقدہوا۔ صوبائی کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں میں صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت ریسکیو اور بہترین ریلیف آپریشنز کے لئے اپنی اور پوری کابینہ کی طرف سے سول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سارے عمل میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں، صوبائی محکموں سمیت سب نے بہترین کام کیا، ملک کی تاریخ میں اتنی جلدی متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کھبی نہیں ہوئی، بروقت ریلیف کی فراہمی پر متاثرین کا صوبائی حکومت پر اعتماد بحال ہوگیا۔یہ ہماری حکومت کی بڑی کامیابی اور ہمارے بہتر طرز حکمرانی کا واضح ثبوت ہے، سیلاب متاثرین کے مال مویشیوں کے نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اس مد میں بھی معاوضوں کو بڑھانے پر غور کیا جائے گا، سیلاب سے تباہ شدہ سرکاری املاک کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے، ان کی بحالی پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ جس طرح ہم سیلاب سے متاثر ہوئے اسی طرح ہم افعان بہن بھائی زلزلے سے متاثر ہوئے، اس مشکل وقت میں افعان متاثرین زلزلہ کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی فرض اور انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے، ہم نے زلزلہ متاثرین کے لئے فوری طور پر 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بھیج دیا ہے، صوبائی حکومت افغان زلزلہ متاثرین کی مزید بھی مدد کرے گی۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مزید خیموں اور ادویات کی ضرورت ہے، اس لئے مزید ایک ہزار خیمے اور ادویات افغانستان بھیجے جائیں گے، متاثرین کے لئے راشن کی مد میں بھی امداد دی جائے گی، علاج معالجے کے لئے آنے والے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Read Next
6 گھنٹے ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
8 گھنٹے ago
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
2 دن ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
3 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
5 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
Related Articles
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
1 ہفتہ ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago

