آزاد جموں و کشمیر کی میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسلز کے لئے 41 کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

آزاد جموں و کشمیر کی میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسلز کے لئے 41 کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔دوسرے مرحلہ یونین کونسلز،ٹاؤن کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں کو فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے میڈیا سے بات کرتے ہویے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر نے تین دھائیوں بعد بلدیاتی اداروں کو فنڈزفراہم کر دیئےہیں۔جس سے نہ صرف بلدیاتی ادارے فعال ہونگے بلکہ تعمیر وترقی کا سفر بھی تیز ہوگا۔ شہری بلدیاتی ادارہ جات میونسپل کاریشنز، میونسپل کمیٹیزاور ٹاون کمیٹیز کو فی وارڈ 10 لاکھ روپے بطورگرانٹ ان ایڈ دیے جارہے ہیں جبکہ دیہی کونسل ہا ضلع کونسلز اور یونین کونسلز کو فی یونین کونسل 10 لاکھ روپے بطور گرانٹ ان ایڈ دیے جائیں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ترقیاتی سکیم کی مالیت کم از کم ایک لاکھ روپے مقرر کی جائے گی اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے فزیکل مانیٹرنگ کر کے کام مکمل ہونے کے بعد رقم دی جائے گی۔ موجودہ حکومت بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اس سلسلہ میں بلدیاتی نمائندگان کو ٹریننگ کورسز بھی کروائیں گے تاکہ وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اپنے وسائل پیدا کر سکیں۔

جواب دیں

Back to top button