وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی عمائدین جلال آباد سے ملاقات

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عمائدین جلال آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی امن کے بغیر ممکن نہیں۔ گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان میں امن قائم ہوا ہے۔ ہم نے اپنے آنے والے نسلوں کو خوشحال اور پرامن گلگت بلتستان دینا ہے جس کیلئے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کرے۔ اپنے ذاتی مفادات اور وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صوبے کی بہتری کیلئے سب کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاسی مفادات کیلئے گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے والے علاقے کے ساتھ مخلص نہیں۔ اس موقع پر عمائدین جلال آباد نے صوبائی حکومت کی قیام امن کے حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور وزیر اعلیٰ کی دور اندیشی اور مدبرانہ قیادت کو مثالی قرار دیتے ہوئے امن و امان اور تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

Back to top button