وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاحتی وژن اور شفاف طرزِ حکمرانی کے تحت محکمہ ثقافت، سیاحت و آثارِ قدیمہ و عجائب گھر نے کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے گریڈ 11 اور اس سے بالا تمام افسران و ملازمین کی تعلیمی اسناد اور قابلیت کی فوری چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ تین روز کے اندر تمام افسران و ملازمین کے مصدقہ تعلیمی کوائف محکمہ سیاحت کو فراہم کیے جائیں۔اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام شفافیت، میرٹ اور مؤثر انتظامی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کی اہلیت سے متعلق کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو سکے۔ یہ عمل ادارہ جاتی اصلاحات اور بہتر طرزِ حکمرانی کے تسلسل کا حصہ ہے۔
Read Next
1 دن ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






