ستھرا پنجاب، حالیہ بارشوں اور سیلاب جیسی قدرتی آفت کے موقع پر سوشل سروس نیٹ ورک بن کر ابھرا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیلاب زدہ علاقوں میں ستھرا پنجاب ورکرز کی امدادی سرگرمیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سپیشل سیکرٹری، سیکرٹری بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری اور تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب حالیہ بارشوں اور سیلاب جیسی قدرتی آفت کے موقع پر سوشل سروس نیٹ ورک بن کر ابھرا۔ ملتان کے قریب جلال پور پیروالا میں تو ستھرا پنجاب ورکرز نے سیلابی ریلہ روکنے کے لئی حفاظتی بند بھی بنایا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ میں وزیراعلٰی مریم نواز کے ویژن کو سلام پیش کرتا ہوں جس کی بدولت آج ہر جگہ ستھرا پنجاب کا موثر اور منظم نیٹ ورک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات شہر میں اربن فلڈنگ کے دوران یہی ورکرز ضلع انتظامیہ کے دست و بازو بنے۔ وزیراعلی مریم نواز اور میڈیا نے بھی ستھرا پنجاب برادری کے کام کو سراہا۔ وزیراعلی کا اظہار ستائش ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ بلاشبہ ستھرا پنجاب نیٹ ورک ایک توانا ورک فورس کی شکل اختیار کر گیا ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ جن علاقوں سے سیلاب گزر گیا ہے وہاں صفائی پر خاص توجہ دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہم نے بارشوں اور سیلاب والا مشنری جذبہ ماند نہ پڑنے دینا اور شہریوں کو معیاری سروس کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ سی ای اوز اہداف کا سو فیصد حصول یقینی بنائیں اور مانیٹرنگ کا سخت عمل جاری رکھیں۔

جواب دیں

Back to top button