ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی آن لائن کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے ٹی ایم ایز ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی آن لائن کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لانے کے لئےتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کو بہت جلد آن لائن خزانہ کے ذریعہ کر دیا جائیگا جس پر کام جاری ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال مروت، چئیرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن PWF کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی خزانہ کے ذریعہ آن لائن ادائیگی کرنے کے اعلان کو قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ادروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لانے کو بر وقت اقدام قرار دیا ۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈہ پور ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی سردار ثاقب رضا اسلم ، سیکریٹری مالیات خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لانے کے کئے فی الفور تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بذریعہ اکاؤنٹ فور کرنے کے لئے اقدام اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button