جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج/ آذاد حکومت کی درخواست پر 
وفاقی دارالحکومت سے آزادکشمیر میں 2000 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تعینات کیے جانے والے اہلکاروں میں ایس ایس پیز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران و جوان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ تعیناتی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔






